18 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی اور پتھراوٴ کے باعث سڑک بند ہوگئی ہے۔ گزشتہ رات شارع فیصل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مفتی عثمان یار خان کو تین ساتھیوں سمیت قتل کردیا تھا۔ واقعے کے خلاف آج صبح یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب مشتعل افراد نے ہنگامہ آراہی، گاڑیوں پر پتھراوٴاور ٹائر جلاکر سڑک کو بلاک کردی۔ پولیس کے مطابق سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ سے دکانیں اور کاروبار بھی بند ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب سے سہراب گوٹھ پر بھی مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کرکے سڑک کو ٹریفک کے بلاک کردی۔