پاکستان
21 جنوری ، 2012

عظمی ایوب کیس، آئی جی خیبرپختونخوا اور سیکریٹری داخلہ طلب

عظمی ایوب کیس، آئی جی خیبرپختونخوا اور سیکریٹری داخلہ طلب

پشاور… چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر بنائی گئی کمیٹی نے عظمی ایوب کی بچی سے متعلق رپورٹ تیار کرلی۔ کمیٹی میں سیشن جج انیس بخاری، خیبرمیڈیکل کالج کے پرنسپل ظاہرحسین اور ڈی آئی جی ادریس خان شامل ہیں۔ کمیٹی کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ کی بنیاد پر آئی جی خیبرپختونخوا اور سیکریٹری داخلہ کو آج ہی طلب کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رپوٹ میں سفارش کی گئی تھی کہ سی سی پی او کو طلب کرکے عظمیٰ ایوب کی بچی کے حوالگی سے متعلق پوچھا جائے جبکہ سی سی پی او سے پوچھا جائے کہ پولیس کی موجودگی کے باوجود بچی کو وویمن کمیشن کے حوالے کیوں کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے بغیر بچی کی حوالگی توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔

مزید خبریں :