18 جنوری ، 2014
لاہور…لاہور کے علاقے شالیمار میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا۔ شالیمار کا رہائشی کانسٹیبل سرور مجاہد فورس اقبال ٹاوٴن میں تعینات تھا۔ وہ صبح ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ گھر سے چند قدم کے فاصلے پر نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے کانسٹیبل سرور موقع پر دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔