پاکستان
18 جنوری ، 2014

نجی ٹی وی چینل کے تینوں ملازمین نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک

نجی ٹی وی چینل کے تینوں ملازمین نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک

کراچی…کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نجی ٹی وی چینل کی سیٹلائٹ وین پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے تینوں ملازمین کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین پر حملے میں جاں بحق ٹیکنیشن وقاص کی نماز جنازہ ماڈل کالونی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد اور ترجمان جماعت اسلامی زاہد عسکری سمیت صحافیوں اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈرائیور محمد خالد کی نماز جنازہ باچا خان چوک کے قریب مدرسہ دیر کالونی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں علاقہ مکینوں سمیت دفتر کے ساتھیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس کے علاوہ سیکیورٹی گارڈ اشرف کی نماز جنازہ قیوم آباد میں ادا کی گئی۔ مقتولین کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مزید خبریں :