18 جنوری ، 2014
لاہور…عشق کا بھوت نوجوان کو جیل لے گیا۔ لاہور میں نجی ایئرلائنز کے دفتر میں گھسنے والے کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ ملزم کامران کو اب اپنے کئے پر شرمندگی ہے۔ یہ ہے گڑھی شاہو کا کامران، عشق کا بھوت اسے لڑکی کے دفتر لے گیا۔ پولیس نے جیسے تیسے قابو کیا اور پھر حوالات کی سیر کرائی۔ ملزم کو پولیس کی مہمانداری کا لطف بھی اٹھانا پڑا۔ ملزم کو لڑکی کی عزت کا خیال تھا یا نہیں، لیکن اپنی عزت کی فکر اب بھی ہے۔