پاکستان
18 جنوری ، 2014

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیرکوطلب کرلیا

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیرکوطلب کرلیا

اسلام آباد…وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا جس میں قومی سلامتی پالیسی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ سرکاری حکام کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہوگا اور وہ ہے قومی سلامتی پالیسی کے مسودے کی منظوری۔ سرکاری حکام کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اجلاس کو طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے کوششوں سے آگاہ کریں گے جب کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر بھی بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :