پاکستان
18 جنوری ، 2014

کراچی: لیاری میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ، کئی افراد زخمی

کراچی: لیاری میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ، کئی افراد زخمی

کراچی: لیاری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔کراچی کا علاقے لیاری ایک مرتبہ دھماکوں اور گولیوں کی تڑ ٹراہٹ سے گونج اٹھا۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے لیاری ، نیا آباد ، کھڈہ مارکیٹ اور بغدادی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کی زد میں آکر نیا آباد میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ دوران علاج خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ بغدادی میں بھی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہیں۔

مزید خبریں :