پاکستان
18 جنوری ، 2014

سنندا پشکر کی موت کے بعد مہر تارڑ سامنے آنے سے گریزاں

سنندا پشکر کی موت کے بعد مہر تارڑ سامنے آنے سے گریزاں

لاہور…سنندا پشکر کی موت کے بعد مہر تارڑ کیمرے کے سامنے آنے سے گریزاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ لاہور سے اسلام آباد پہنچ چکی ہیں جبکہ ان کے گھر میں موجود افراد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آبائی قصبے حافظ آباد چلی گئی ہیں۔ یہ ہیں بھارتی وزیر کی اہلیہ سنندا پشکر۔جو 3 جنوری 2012ء کو اپنے شوہر ششی تھروڑ کے ساتھ لاہور آئی تھیں۔ اب سنندا دنیا میں نہیں ہیں۔ وہ بھارت کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں خود کشی کر چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا الزام ہے کہ سنندا پشکر اپنے شوہر کی لاہور کی خاتون مہر تارڑ سے مبینہ دوستی پر ڈپریشن کا شکار تھیں اور بقول بھارتی میڈیا سنندا نے اسی وجہ سے خود کشی کی۔ کالم نگار اور صحافی مہر تارڑ نے ایک دوست کو بھجوائے ایس ایم ایس میں لکھا ہے کہ میں مقامی میڈیا کے گندے رویے سے سخت نالا ں ہوں، مہربانی کر کے مجھے مزید تنگ نہ کیا جائے، میں ایسے میڈیا سے دور رہنا چاہتی ہوں۔ جیو نیوز کی ٹیم جب لاہور کے پوش علاقے میں ان کے گھر پہنچی تو گھر کی تمام لائیٹس بند تھیں بعد ان کا بھتیجا زین اور گھریلو ملازمہ باہر آئے جنہوں نے مہر تارڑ کے بارے یہ بتایا کہ وہ حافظ آباد گئی ہوئی ہیں اور وہ کسی سے نہیں ملنا چاہتی۔

مزید خبریں :