18 جنوری ، 2014
کراچی…جیو تیز سے خصوصی بات کرتے ہوئے مہر تارڑ نے کہا کہ ان کی ششی تھرور سے دو بار ملاقات ہوئی، وہ زیادہ تر کتب اور سیاست پر بات کرتے تھے، مسز تھرور کو جانے کس بات پر شک تھا۔ مہر تارڑ نے کہا کہ انہیں تو ای میل کا متن بھی ٹھیک سے یاد نہیں، میاں بیوی کے درمیان اگر کوئی ایشو تھا تو ا س کی وجہ وہ نہیں تھیں۔ مہر تارڑ کے مطابق انہوں نے کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا انٹرویو کیا تھا۔، پاکستانی صحافی کو انٹرویو دینے پر سنندا کافی ناراض ہوئیں، کشمیر کے بارے میں ٹویٹ پر سنندا نے انہیں پاکستانی ایجنٹ کہا۔ پاکستانی صحافی نے کہا کہ وہ سنندا کی موت کی خبروں سے صدمے میں ہیں۔ مہر تارڑ کا کہنا تھا کہ وہ ششی سے تعزیت کریں گی لیکن ابھی اس کا وقت نہیں آیا۔