19 جنوری ، 2014
بھلوال…موٹروے پر دھند کے باعث سالم کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق سالم کے مقام پر شدید دھند کے باعث 5 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔