19 جنوری ، 2014
بنوں…بنوں چھاؤنی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پرخود کش حملے میں 16 سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا بنوں کینٹ میں آمندی چوک رزمک گیٹ کے قریب اس وقت ہوا جب سیکورٹی اہلکاروں کا قافلہ شمالی وزیرستان روانہ ہورہا تھا ،دھماکے میں 16سیکیورٹی اہلکارشہید اور20 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو بنوں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکا بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا گیا،دھماکا اس قدر شدید تھا کہ پورا شہر دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔