19 جنوری ، 2014
سڈنی… آسٹریلیا کے جنگلات میں90 سے زائد مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے ، نیو ساتھ ویلز کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے تین گھروں کو تباہ کردیا، آسٹریلیا میں نیو ساؤتھ ویلز میں دیہی علاقوں کے قریب لگنے والی آگ کے شعلے 40 میٹر تک بلند ہورہے ہیں ،جس پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے ، اس کے علاوہ بجلی گرنے کے باعث 93 مقامات پر لگ بھڑک رہی ہے ، گزشتہ ہفتے جنوب مشرقی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے سے وکٹوریا اور ساوتھ آسٹریلیا میں 25 گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔