19 جنوری ، 2014
نئی دلی… بھارتی وزیرششی تھرورنے وزیرداخلہ سوشیل کمار شنڈے کوخط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپنی اہلیہ سنندا پشکرکی موت کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرنیکی پیش کش کرتا ہوں۔انہوں نے خط میں مزید لکھا ہے کہ سننداسے متعلق سامنے آنیوالی افواہیں سن کرخوفزدہ ہوں۔ششی تھرورنے وزیرداخلہ سے موت کی تحقیقات تیزکرکے نتائج تک پہنچنے کی استدعا بھی کی ہے۔