21 جنوری ، 2012
اسلام آباد … اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ نے کہاہے کہ میموگیٹ کی تحقیقات میں امریکی شہری منصوراعجاز کو پاکستان آنے پر امریکی حکومت نے سکیورٹی کی کوئی یقین دہانی کرائی ہے نہ وہ انکے دورے پر کسی رابطے میں ہے۔ امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے جیونیوز سے گفت گو میں کہاکہ منصوراعجاز کو پاکستان آنے پر وہ تمام حقوق اور سہولیات حاصل ہوں گی جو عام امریکی شہری کو ہوتی ہیں، ترجمان نے واضح کیا کہ امریکی سفارتخانہ منصور اعجاز کو سکیورٹی نہیں دے رہا ، وہ امریکی شہری ہیں اور انہیں اس شہری والی سہولیات ہی میسر ہوں گی۔