20 جنوری ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں داخلی سلامتی پالیسی کے مسودے پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں راولپنڈی میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کی امن وامان کی صورت حال پر بریفنگ جاری ہے۔ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ،نیا میکنیزم بنانے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت، انہیں جدید ہتھیاروں کی فراہمی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے ذرائع روکنے سے متعلق حکمت عملی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔