پاکستان
20 جنوری ، 2014

آر اے بازار راولپنڈی دھماکا،پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی مبشر بھی جاں بحق

آر اے بازار راولپنڈی دھماکا،پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی مبشر بھی جاں بحق

راولپنڈی…آر اے بازارراولپنڈی دھماکے میں انیس سال کا طالب علم مبشر بھی جاں بحق ہوا،دیر سے کالج پہنچنے کی شکایت اور باپ کی نصیحت پر مبشر آج جلدی کالج کیلئے نکلا تھا، لیکن دھماکے نے آج پھر اسے لیٹ کرادیا، غمزدہ باپ کہتا ہے مبشر ہمیشہ کیلئے لیٹ ہوگیا ۔آج صبح راولپنڈی کے باسیوں پر قیامت بن کو ٹوٹی،آراے بازار میں اس وقت خود کش حملہ ہوا جب بچے اسکول اور کالج جارہے تھے، جس کا نشانہ سیکیورٹی اہل کارتھے ، مگر دھماکا کب کسی کی تمیز کرتا ہے ، انیس سال کا مبشر جو کالج کیلئے آج گھر سے جلدی نکلا تھا ماں باپ کو روتا چھوڑ گیا۔مبشر کے جانے سے جہاں ایک بوڑھے باپ کا سہارا چھنا، وہیں پانچ بہنوں کی ڈھارس ، ان کا بھائی بھی روٹھ گیا،یہ ایک گھر کی داستان نہیں، یہاں روز ماوٴں کی گودیں اجڑتی ہیں، خدا جانے وطن عزیز پر چھائے مصیبت کے یہ بادل کب چھٹیں گے۔

مزید خبریں :