پاکستان
20 جنوری ، 2014

پیپلزپارٹی نے دھماکوں کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

پیپلزپارٹی نے دھماکوں کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

لاہور…پیپلزپارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک نے بنوں اورراولپنڈی دھماکوں کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ ایم پی اے فائزہ ملک کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف پوری قوم متحد ہوجائے۔ قوم دہشت گردی کے ان واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کیساتھ کھڑی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے قوم کو فوری طور پر آگاہ کرے۔

مزید خبریں :