پاکستان
20 جنوری ، 2014

پریم یونین ریلویز کانجکاری کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

پریم یونین ریلویز کانجکاری کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

ملتان…پریم یونین ریلوے کے رہنماء محمد واثق خان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے مزدور تنظیموں اور سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیکر 31 اہم قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ جماعت اسلامی پاکستان، ملتان کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد واثق خان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے نا اہل اور کرپٹ انتظامیہ کے ذریعے ادروں کو تباہ کیا جاتا ہے اور پھر ان اداروں کو اونے پونے داموں اپنے چہیتوں کو فروخت کر دیا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک ہندوستان نے 1947 کے بعد 14 ہزار ٹرینیں چلائیں جبکہ ہماری ریلوے کو تباہ کر دیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی ایک لاکھ 76 ہزار 690 ایکڑ، اسٹیل مل کی 19 ہزار ایکڑ اور پی آئی اے کے نیویارک اور پیرس کے ہوٹل پر نجکاری مافیا کی نظر ہے مزدور یونین ملک کے اہم 31 اداروں کی نجکاری کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے اور ایک پر زور احتجاج کیا جائے گا۔

مزید خبریں :