20 جنوری ، 2014
کوئٹہ…کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دعوی کیاہے کہ کوئٹہ میں سال 2013کے دوران مختلف گاڑیوں کے 90ہزار378چالان کئے گئے جبکہ بنا پرمٹ،جعلی دستاویزات پر گاڑیاں اور رکشے قبضے میں لئے گئے ہیں۔یہ بات سی سی پی او نے ایس ایس پی ٹریفک سلیم لہڑی کے ہمراہ میڈ یا بریفنگ کے دوران کہی۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں گزشتہ سال مختلف واقعات کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چا لا ن کی مد میں دو کروڑ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا ہے اور یہ تمام کارروائیاں بنا کسی تفریق کی گئی ہیں انھوں نے کہاکہ کالے شیشے اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران آٹھ ا سمگل شدہ گاڑیاں،تیر ہ موٹر سائیکل اور16 سے زائد بناء پرمٹ رکشے قبضے میں لئے گئے ہیں اور یہ کارروائی جاری ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ شہر میں پارکنگ کی وجہ سے کافی مسائل ہیں جس پر حکومت سے اس کو حل کرنے کیلئے بات ہوئی چھ مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں پارکنگ کی سہولیات فراہم کی جائیں انھوں نے کہاکہ شہر میں موٹر شورو مز کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے تاہم افرادی قوت کم ہونے کے با عث کچھ مشکلات ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ کوئٹہ پولیس ایسا کمپیوٹرائزڈلائسنس جاری کر رہی ہے جس سے موقع پر ہی موبائل فون سے اس کے اصلی یا جعلی ہونے کا پتہ چلایا جاسکے گا، پولیس ملاز مین کے سرو س کارڈز کیلئے بھی اسی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ ایک پوچھے گئے سوال پر انکا کہنا تھاکہ بلوچستان اسمبلی کے سیکرٹری کو تحریری آگاہ کر دیا ہے کہ معزز اراکین کی بعض گاڑیوں کے شیشے کالے ہیں انھیں ہٹوایا جائے جبکہ کارروائی میں بعض وزراء کی نمبر پلیٹس بھی اتاری گئی ہیں۔