پاکستان
20 جنوری ، 2014

وفاقی کابینہ میں پیش کی جانے والی قومی سلامتی پالیسی کے نکات

وفاقی کابینہ میں پیش کی جانے والی قومی سلامتی پالیسی کے نکات

اسلام آباد…وفاقی کابینہ میں پیش کی جانے والی قومی سلامتی پالیسی کے نکات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق قومی سیکیورٹی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی طالبان کی نشاندہی کے بعد ان کی متعلقہ حکومتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔مسودے میں یہ بھی کہا گیا کہ حساس اداروں کے ذریعے کمیونی کیشن نیٹ ورک کی ٹریکنگ کی جائے گی۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ کابینہ کے ارکان کو صرف پڑھنے کے لیے دیا گیااور بعد میں یہ مسودہ واپس لے لیا گیا۔مسودے پر نوٹ چسپاں تھا کہ اسے پڑھ کر واپس کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے وفاقی کابینہ کا اجلاس دوبارہ بلا کر مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مسودے میں مذاکرات نہ کرنے والے مقامی طالبان کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیااور یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر ملکی طالبان کی نشاندہی کی جائے گی جس کے بعد ان کی متعلقہ حکومتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ مسودے میں کہا گیا کہ حساس اداروں کے ذریعے کمیونی کیشن نیٹ ورک کی ٹریکنگ کی جائے گی، مسودے میں طالبان سے مذاکرات کا ذکر موجود نہیں ہے ۔

مزید خبریں :