20 جنوری ، 2014
راولپنڈی …راولپنڈی آر اے بازار خودکش حملے میں شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نمازجنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، دیگر اعلیٰ فوجی حکام، شہداء کے رشتہ داروں اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ آج صبح راولپنڈی کے آر اے بازار میں خود کش حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 14افراد شہید ہوئے۔