21 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے کھارادر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان مارے گئے،جبکہ 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کھارادر میں پھول چوک کے قریب پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں 2 مبینہ ملزمان مارے گئے،مارے جانے والے ملزمان کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے،دونوں مبینہ ملزمان کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کھادرار تھانے کے پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔