پاکستان
21 جنوری ، 2014

راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 48 مشتبہ افرادزیر حراست

راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 48 مشتبہ افرادزیر حراست

راولپنڈی …راولپنڈی پولیس نے راول ڈویژن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 48 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ آر پی او راولپنڈی اختر عمر حیات لالیکا کے مطابق آپریشن فوجی کالونی ،ضیا الحق کالونی،بنگش کالونی،گلی لوہاراں اور اڈہ پیر ودھائی کے اطراف کے علاقوں میں کیا گیا۔آپریشن میں 85 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور پوچھ گچھ کے بعد48 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔

مزید خبریں :