21 جنوری ، 2014
بنوں…آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا اور بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ عسکری ذرائع کے مطابق مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف دیگر اعلیٰ فوجی حکام کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری اسپتال پہنچے اور بنوں چھاؤنی دھماکے میں زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی، اس موقع پر آرمی چیف نے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے بلند حوصلے کو سراہا اور انہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔