پاکستان
21 جنوری ، 2014

یونیورسٹی روڈ پر گاڑی پردستی بم حملہ،ایک شخص ہلاک اور دو زخمی

یونیورسٹی روڈ پر گاڑی پردستی بم حملہ،ایک شخص ہلاک اور دو زخمی

کراچی…منگل کی شب یونیورسٹی روڈ پر ایک گاڑی پردستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کواسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ دستی بم حملے میں سیکیورٹی پرمامورپولیس اہلکارزخمی ہوا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ دستی بم حملہ کراچی یونیورسٹی کے سلورجوبلی گیٹ کے قریب ہوا۔دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ بم حملے میں ہلاک ہونے والا شخص وجاہت حسین نقوی ایم کیوایم کا ہمدردبتایا جاتا ہے اور بلدیاتی انتخابات میں رضویہ 2 سے ایم کیوایم کے امیدوار تھا۔

مزید خبریں :