پاکستان
22 جنوری ، 2014

چارسدہ میں بم دھماکا،5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق

چارسدہ میں بم دھماکا،5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق

چار سدہ…چارسدہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے سرڈھیری بازار میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں6 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں5 پولیس اہلکار اور ایک بچہ شامل ہے۔ بم سائیکل میں نصب سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق پولیس اہلکار پولیو ٹیم کی سیکورٹی کیلئے جارہے تھے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :