22 جنوری ، 2014
چمن…چمن میں ضلعی کمپلیکس کے باہر سائیکل پر نصب بم کوناکارہ بنادیاگیا،زوردھماکے کی آوازدورتک سنی گئی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ضلعی کمپلیکس کے باہر بم سائیکل پر رکھے گھی کے ڈبے میں موجود تھا جس کا وزن پانچ سے سات کلو گرام تھا۔بم کی موجودگی پر آس پاس کا علاقہ خالی کرایاگیا جس کے بعد اسے ناکارہ بنانے کے دوران زورداردھماکا ہوا جس کی آواز دورتک سنی دی ۔پولیس اورسیکورٹی فورسز نے علاقہ میں مشتبہ افرادکی تلاش شروع کردی ہے۔