پاکستان
22 جنوری ، 2014

عسکریت پسندوں سے مذاکرات یاجنگ فیصلہ جلدہوگا،وزیردفاعی پیداوار

عسکریت پسندوں سے مذاکرات یاجنگ فیصلہ جلدہوگا،وزیردفاعی پیداوار

اسلام آباد…وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن نہیں جوابی کارروائی کی گئی، یہ فوج اور سیاستدانوں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔ مذاکرات کرنے ہیں یا جنگ، فیصلہ جلد ہو جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کی گئی، جہاں فوجی جوانوں کا خون بہے گا، وہاں جوابی کارروائی ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ6 بڑے عسکریت پسند گروپوں سے رابطے ہوئے ہیں، عسکریت پسندوں کے 60 کے قریب ذیلی گروپ ہیں جن میں غیر ملکی عناصر بھی موجود ہیں۔

مزید خبریں :