30 مارچ ، 2012
اسلام آباد … پی آئی اے کی اسلام آباد سے ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم جانے والی پرواز کے طیارے کا رنگ اْکھڑ گیا، جس کی وجہ سے پرواز 24 گھنٹے دیر سے روانہ کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ایمسٹرڈیم کی پرواز پی کے 763 طیارے کی عدم دستیابی کے باعث 24 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ پرواز کی روانگی 31 مارچ صبح 11 بجے متوقع ہے۔ پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے بعض حصوں کا رنگ اکھڑ گیا ہے اور اس خرابی پر سول ایوی ایشن نے اعتراض کیا ہے جس کی وجہ سے طیارے کے خراب رنگ کے حصوں پر دوبارہ رنگ کیا جائے گا۔