پاکستان
22 جنوری ، 2014

حیدر آباد جیل پر دھماکا کرکے قیدیوں کو چھڑانے کی کوشش کی جاسکتی ہے،ایس پی

حیدر آباد جیل پر دھماکا کرکے قیدیوں کو چھڑانے کی کوشش کی جاسکتی ہے،ایس پی

حیدرآباد…سینٹرل جیل پر دہشت گردوں کے ممکنہ حملے سے نمٹنے کیلیے ریہرسل کیا گیا۔ریہرسل میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کے جوانوں نے حصہ لیا۔ دریں اثناء ایس پی ہیڈکوارٹرز کا کہنا ہے کہ جیل پر حملہ اور دھماکا کرکے قیدیوں کو چھڑانے کی کوشش ہوسکتی ہے، سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیموں کے ہائی پروفائل قیدی موجود ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ خودکش حملہ آور جیل کا گیٹ توڑ کر اندرآسکتے ہیں۔ادھر جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ جیل میں قائم رہائشی کالونی کے ہر فرد کو خفیہ اداروں نے چیک کیاہے۔انھوں نے کہا کہ پولیس کے پاس جدید اسلحہ ہے،آیندہ دو چار دن میں موبائل جیمرز بھی نصب کردیے جائینگے۔

مزید خبریں :