23 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں سانحہ مستونگ کیخلاف دھر نہ جاری ہے،جیونیوز کے رپورٹرکامران رضی کے مطابق نمائش چورنگی،تین تلوار،انچولی،فائیواسٹار،ملیراورعباس ٹاون میں بھی دھرنہ جاری ہے۔ادھر مستونگ دھماکے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کاقومی شاہراہ پر بھی دھرنا جاری ہے ،جس کے باعث ٹریفک معطل ہے۔جیکب آباد،دادواورملتان میں بھی دھرنادیا گیا ہے۔