23 جنوری ، 2014
میلبورن …آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبل کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کی جوڑی پڑوسی ملک بھارت کی اسٹار ثانیہ مرزا کی جوڑی سے ٹکرانے جارہی ہے۔اسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ان کی جرمن پارٹنر جولیا جارجز کا سامنا بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے رومینین پارٹنر ہوریا ٹیکو سے ہوگا۔ اعصام الحق مین ڈبلز کے کواٹر فائنل میں تو کامیابی حاصل نہیں کرسکے مگر انہیں مکس ڈبلز سے بہت امیدیں ہیں۔