24 جنوری ، 2014
کراچی…لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں رینجرز اور پولیس سے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کا ملزم ہلا ک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کلاکوٹ میں ایک مقابلے کے دوران مارا گیا ہے۔ہلاک ہونے والے ملزم کے خلاف کئی مقدمات درج تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔