31 مارچ ، 2012
کراچی ... کراچی میں جاری پرتشدد واقعا ت اور ہلاکتوں پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔یوم سوگ کے موقع پر آل پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے آج نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کراچی ٹرانسپورٹر اتحاد کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔یوم سوگ کے موقع پر نائب صدر کراچی اتحاد نے بھی آج تمام کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔