Time 25 فروری ، 2025
جرائم

میاں اسلم کے ڈیرے سے لاش ملنے کا معمہ حل، مقتول سابق پولیس اہلکار نکلا، قاتل بھی گرفتار

لاہور: سمن آباد میں پی ٹی آئی کے روپوش رہنما اور سابق صوبائی وزیراسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش ملنےکا معمہ حل ہوگیا۔

گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے  کے ایک کمرے سے تقریباً 40 سالہ شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملی  تھی جس پر پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی ہے، مقتول کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی جو فیصل آباد کا رہائشی اور  برخاست شدہ پولیس اہلکار ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ کانسٹیبل ارشد اور عمران نشے میں تھے، دونوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد  کانسٹیبل ارشد نے عمران کو گولی مار کر قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کانسٹیبل ارشد کو میانوالی سے گرفتارکرلیا گیا ہے، ملزم ارشد نے میاں اسلم کے ڈیرے پر کوارٹر کرائے پر لیا تھا جب کہ فلیٹ سے آئس نامی نشے کا سامان بھی برآمد ہوا تھا۔

مزید خبریں :