پاکستان
31 مارچ ، 2012

پاکستان میں اسامہ کی حمایت کیلئے کوئی نیٹ ورک نہیں تھا،امریکا

 پاکستان میں اسامہ کی حمایت کیلئے کوئی نیٹ ورک نہیں تھا،امریکا

واشنگٹن ... امریکانے کہا ہے کہ پاکستان میں اسامہ بن لادن کی حمایت کیلئے کوئی نیٹ ورک نہیں تھا ۔امریکی محکمہ خارجہ ے ترجمان مارک ٹونر نے روزانہ کی بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن کے فوری بعد امریکا نے پاکستانی حکومت سے پوچھا تھا کہ کیا اسامہ بن لادن کا کوئی نیٹ ورک یہاں پر موجود تھا یا پھر اس کی حمایت کیلئے کوئی نیٹ ورک تھا ؟ امریکا کو اس بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی جس سے ظاہر ہو کہ اسامہ بن لادن کی حمایت کیلئے پاکستان میں کوئی نیٹ ورک تھا اور پاکستانی حکام نے اسامہ بن لادن کے بارے میں امریکا سے کوئی جھوٹ نہیں بولا۔مارک تونر نے کہا کہ امریکا کو پاکستانی پارلیمنٹ میں جاری پارلمانی بحث مکمل ہونے اور اس کے نتیجے کا انتظار ہے اس کے بعد ہی ہم پاکستان کے ساتھ معامالات کو آگے بڑھاسکیں گے۔ صحافی کی جانب سے امریکن کشمیر کونسل کے ڈاکٹر فائی کو سزا کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے بارے میں جواب دینے سے مارک تونر نے انکار کردیا۔

مزید خبریں :