31 مارچ ، 2012
کوئٹہ ... بلوچستان میں کام کرنے والی نجی سیکورٹی کمپنیز کی جانچ پڑتال محکمہ داخلہ بلوچستان نے 27نجی سکیورٹی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کردئیے ، ان نجی سیکورٹی کمپنیز نے پچھلے نو سالوں کے دوران کوئی رکارڈ محکمہ داخلہ کے پاس جمع نہیں کرایا۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے میں کام کرنے والی ایک سو دس نجی سیکورٹی کمپنیز کی جانچ پڑتال کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ صوبے میں کام کرنے والی 65کمپنیز نے محکمہ داخلہ بلوچستان کو باقاعدگی سے اپنی سہ ماہی رپورٹ جمع کرانے کے ساتھ ہر سال لائنس کی تجدید کرائی۔ جبکہ 27نجی سکیورٹی کمپنیوں نے محکمہ داخلہ کے پاس پچھلے نو سالوں میں نہ کوئی رکارڈ جمع کرایا اور نہ ہی اپنے لائنس کی تجدید کرائی جس پر محکمہ داخلہ نے ان 27 سیکورٹی کمپنیز کے لائنس منسوخ کردئیے جبکہ اٹھارہ نجی سیکورٹی کو اپنی کارکردگی اور وسائل بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے لائنس منسوخ کئے جانے والی سیکورٹی کمپنیز کے دفاتر سیل کرنے کے احکامات بھی دئیے ہیں۔