کاروبار
24 جنوری ، 2014

پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ آئندہ ماہ ہوگا، آئی ایم ایف

پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ آئندہ ماہ ہوگا، آئی ایم ایف

واشنگٹن …آئی ایم ایف حکام آئندہ ماہ پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔امن و اماں کے خدشات کے باعث جائزے کے لیے ملاقات کا مقام بیرون ملک رکھا گیا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق امن و اماں کی حالت بہترجائے تو مستقبل میں ہونے والے بات چیت کا مقام پاکستان میں ہی رکھا جائے گا۔آئی ایم ایف حکام معاشی جائزے کے لیے یکم فروری کو پاکستانی حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے، جس میں اکتوبر تا دسمبر بجٹ خسارے اور زرمبادلہ ذخائر سمیت دیگر معاشی اہداف کے بارے میں معلو م کیا جائے گا۔سال 2013 میں غیر ملکی ادائیگیوں کے دباو کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 عشاریہ 7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری حاصل کی تھی اور معاشی جائزے کے بعد عالمی مالیاتی ادارہ 1 ارب ڈالر سے زائد رقم جاری کرچکا ہے۔

مزید خبریں :