31 مارچ ، 2012
کراچی… رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کراچی میں معصوم مہاجروں کے قتل اور دہشت گردی کے ذریعے شہرکاامن وسکون خراب کرنے پرتلی ہوئی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کراچی میں معصوم مہاجروں کے قتل اور دہشت گردی کے ذریعے شہرکاامن وسکون غارت کرنے پرتلی ہوئی ہے لیکن ہم کسی بھی دہشت گردی کے آگے سرنہیں جھکائیں گے اورکراچی پردہشت گردی اورغنڈہ گردی کاراج قائم نہیں ہونے دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اے این پی کے رہنماایک طرف تو کہتے ہیں کہ وہ کراچی میں صرف کمانے اورمحنت مزدوری کرنے آئے ہیں لیکن شہرکے عوام اچھی طرح دیکھ رہے ہیں کہ اے این پی نے کراچی میں شہریوں کی املاک پر قبضے ،لوٹ مار، دہشت گردی اورغنڈہ گردی کابازارگرم کیاہواہے ، معصوموں کوقتل کیاجارہاہے اوران کارروائیوں میں دیگرجرائم پیشہ گروہ بھی اسکے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ شہرکے تاجر،صنعتکار، دکاندار،صحافی،کیبل آپریٹریز ، ہاکرز،کاروباری حضرات اورعام شہری اے این پی اوراسکے حواریوں کی دہشت گردی اور غنڈہ گردی سے تنگ آچکے ہیں۔یہی نہیں بلکہ وہ امن پسندپختون جو اپنے بیوی بچوں سمیت کراچی میں آبادہیں،جومحنت مزدوری کررہے ہیں اورامن سے رہناچاہتے ہیں وہ بھی اے این پی کی دہشت گردیوں اورغنڈہ گردیوں کے خلاف ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اب مہاجروں کی بقاء کامسئلہ ہے لہٰذا ہم مہاجرعوام سے کہتے ہیں کہ وہ اپنی بقاء کیلئے متحدہوجائیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم نہ کل کسی قومیت کے خلاف تھے اورنہ آج ہیں بلکہ ہم مہاجروں سے اتحاد کی اپیل کررہے ہیں۔