24 جنوری ، 2014
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے وفاقی وزیر خرم دستگیر کی ان کے آبائی حلقے میں آمد کے موقع پر ان کے حامیوں کی جانب سے ہونے والی ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے انتظامیہ کو ہوائی فائرنگ کرنے والے افرادکے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔