24 جنوری ، 2014
کوئٹہ…ایف سی کرنل محمد اعظم کا کہنا ہے کہ درین گڑھ اور کانک سے90 مشتبہ افراد حراست میں لیے گئے ہیں۔ کرنل محمد اعظم کا کہنا تھا کہ 73 افراد کو ابتدائی تحقیقات کے بعد رہا کردیا گیا،جبکہ 17مشتبہ افراد کو تحقیقات کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔