24 جنوری ، 2014
حیدرآباد…سندھ کے مختلف شہروں میں دستی بموں کے 21دھماکے ہوئے ہیں جن میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ شرپسندوں نے کئی شہروں میں سندھ حکومت کی اتھارٹی چیلنج کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں 5، دادو میں 7، لاڑکانہ میں 2، نوشہروفیروز، بھٹ شاہ اور جام شورو میں دستی بم کا ایک ایک دھماکا ہوا ہے۔علاوہ ازیں خیرپور کے علاقے رانی پور کے مختلف علاقوں میں بھی دستی بم کے 4حملے ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق دادوکے علاقے ملاح چوک پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔