25 جنوری ، 2014
لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے فیصلوں میں تاخیر سے ناقابل تلاقی نقصان ہورہا ہے، حکومت اور افواج جتنی جلدی فیصلہ کرے ملک وقوم کیلئے فائدہ مندہوگا، حکومت اور فوج کے فیصلے کا قوم بہادری سے ساتھ دے گی۔ الطاف حسین نے کہا ہے کہ کچھ جماعتیں کل بھی خودکش حملے کرنیوالوں کی حمایتی تھی آج بھی ہیں، ایسی تمام جماعتوں کیخلاف حکومت کوقانون کااضافہ کرناہوگا، فیصلوں اورعملداری میں تاخیرہوئی تونقصان پہنچتارہے گا اور نقصانات کا ازالہ شاید ممکن نہ ہو۔