21 جنوری ، 2012
پیرجو گوٹھ…پیر صغت اللہ شاہ پیر پگارافنکشنل لیگ کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔مسلم لیگ فنکشنل کے پیر جو گوٹھ میں ہونے والے مرکزی اجلاس میں پیر صبغت اللہ شاہ پیر پگارا کو فنکشنل لیگ کا نیا مرکزی صدر منتخب کرلیاگیا ہے۔اجلاس میں تمام ارکین نے نئے صدر کی حمایت کا اعلان کیا۔ پیر جو گوٹھ درگاہ روضہ دھنی میں فنکشنل لیگ کی مرکزی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں قائم مقام صدر خان سلطان محمود ،مرکزی جنرل سیکریٹری انور شیخ، سندھ کے صدر سید صدرالدین شاہ راشدی، پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، بلوچستان کے صدرمشرف خان کھوسو سمیت فنکشنل لیگ کی مرکزی کونسل کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں نئے پیر پگارا پیر صبغت اللہ شاہ کو فنکشنل لیگ کا نیامرکزی صدر بنانے کی قرارداد پیش کی گئی اورارکین کی حمایت کے ساتھ پیر صبغت اللہ شاہ کو فنکشنل لیگ کا نیا مرکزی صدرمنتخب کیا گیا۔اجلاس میں شاہ مرادن شاہ پیرپگارا کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔