کاروبار
27 جنوری ، 2014

لاہور میں انڈیا ایکسپو اگلے ماہ ہوگی،200کمپنیوں کی شرکت متوقع

لاہور میں انڈیا ایکسپو اگلے ماہ ہوگی،200کمپنیوں کی شرکت متوقع

لاہور…لاہور میں آئندہ ماہ انڈیا ایکسپو کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں 200 بھارتی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے ۔نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے پڑوسی ملک سے 30 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے ٹی ڈی اے پی ذرائع کے مطابق لاہور ایکسپو سینٹر میں آئندہ ماہ 14 فروری سے 3 روزہ انڈیا ایکسو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔نمائش کی تیاریوں کیلئے فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس کا وفد بھارت سے لاہور پہنچ چکا ہے جو نمائش کے انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ پاکستان میں مختلف کاروباری و تجارتی ایسوسی ایشنز سے ملاقات کرے گا ۔ذرائع کے مطابق نمائش میں بھارتی وزیر تجارت آنند شرما کی آمد بھی متوقع ہے جنہیں حال ہی میں بھارت کا دورہ کرنے والے پاکستانی ہم منصب خرم دستگیر پہلے ہی دعوت دے چکے ہیں۔

مزید خبریں :