پاکستان
31 مارچ ، 2012

وکلا تحریک نے عدلیہ کی ذمہ داری کو بڑھا دیا، چیف جسٹس آف پاکستان

وکلا تحریک نے عدلیہ کی ذمہ داری کو بڑھا دیا، چیف جسٹس آف پاکستان

پشاور…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کے سوا کسی نظام کو قبول نہیں کیا جائے گا، وکلا تحریک نے عدلیہ کی ذمہ داری کو بڑھا دیا۔پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ سب کو ایک دوسرے کی مدد کرکے ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی قائم کرنی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ قانون کی نظر میں غریب اور امیر سب برابر ہیں چیف جسٹس نے کہا کہ وکلاء جمہوریت کو بچانے کی کوششیں کررہے ہیں، وکلا تحریک نے عدلیہ کی ذمہ داری کو بڑھا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بقاء کی خاطر خیبر پختونخوا کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور وہ فرنٹ لائن پر جنگ لڑرہے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں ماتحت عدلیہ کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے اور مقدمات نمٹانے میں ماتحت عدلیہ کا کردار مثالی ہے۔

مزید خبریں :