دنیا
27 جنوری ، 2014

یوکرائن میں جوہری خانہ جنگی شروع ہونے کا خدشہ،عالمی ادارے چوکنا

کراچی… محمد رفیق مانگٹ… یو کرائن میں ایٹمی دہشت گردی کا خطرہ ہے، دنیا کی ایٹمی جنگ کی تاریخ میں پہلی بار یوکرائن میں جوہری خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔ آذر بائیجان کے اخبار”Azerbaijan Business Cente “ نے یوکرائن کی سیکورٹی سروس کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے لکھا ہے کہ یوکرائن میں دنیا کی پہلی نیوکلیئر خانہ جنگی کا آغاز ہونے کا خدشہ ہے،بیان میں کہا گیا کہ کئی علیحدگی پسند تنظیموں اور افراد کی غیر قانونی کارروائیوں کے نتیجے میں ملک میں حالیہ واقعات معاشرے کو شدید کشیدگی کی طرف لے گئے ہیں۔انتہا پسندی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بجلی گھروں اور جوہری توانائی کی تنصیبات کو دھماکے سے تباہ کرنے کی گمنام دھمکیاں دی گئی ہیں۔ایسی صورت حال یوکرائن اور پڑوسی ممالک کی آبادی کے لئے غیر متوقع خاص طور پر سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔بیان میں ریفرنس دیتے ہوئے کہا گیاکہ یوکرائن کے پاس 15جنٹریٹنگ یونٹس کے چار جوہر ی پاور پلانٹس ہیں،اور aporozhye جوہری پلانٹ 6ہزار میگاواٹ صلاحیت کا چھ ری ایکٹر کے ساتھ یورپ کا سب سے بڑا پاور پلانٹ ہے۔ملکی توانائی نظام کی تنصیبات کے گرد کشیدہ واقعات نے شہریوں کی زندگی اور صحت کے ساتھ سیکورٹی کے حوالے سے بھی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔بیان کے مطابق قومی اداروں کی تباہی یا ان پر قبضے سے ریاست کمزور ہو گی،یہ کارروائیاں ملکی آئین کی خلاف ورزی ہے جس کی سزا 15سال ہے۔اگر اس بیان پر عمل نہیں ہوتا تو ایٹمی جنگ کی تاریخ میں پہلی بار یوکرائن میں جوہری خانہ جنگی ہوگی۔عالمی ادارے آئی اے ای اے IAEA نے یوکرائن میں جوہری خانہ جنگی شروع ہونے کے خطرے کا فوری نوٹس لیا ہے اور وہ آئندہ ہفتے انسپکشن کے لئے یوکرائن پہنچ رہے ہیں۔ یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں توانائی اور کوئلے کی صنعت کے وزیر ایڈورڈ اسٹاوک نے کہا کہ بغیر شیڈول کے عالمی جوہری ادارے کی ٹیم انسپیکشن کے لئے پہنچ رہی ہے۔یوکرائن کی سیکورٹی سروس نے ایٹمی دہشت گردی کے خطرات سے آگاہ کردیا۔

مزید خبریں :