31 مارچ ، 2012
لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں حالات پر کنٹرول کرنا موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں ،امن و امان کے لئے میں جہوری غیر جانبدارانہ سیٹ اپ کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے جیو نیوز کے نمائندے محمد عاصم نصیر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی،مسلم لیگ نون کے صدر میاں نوازشریف لیگی ایم این اے شیرین خان کے گھر ان کے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے لئے گئے جہاں انہوں نے بہاول پور صوبہ بنائے جانے پر زور دیا اور اسے بہاول پور کے عوام کا حق قرار دیا۔جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس نے کراچی کیس پر کئی اہم معاملات پر وفاقی حکومت کوایکشن کیلئے کہالیکن وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیاگیا،اب حالات سب کے سامنے ہیں نوازشریف کا کہنا تھاکہ کچھ سال پہلے بھتہ خوری اورنوگوایریاکاکبھی نہیں سناتھا مگر موجودہ حالات افسوسناک ہیں۔