پاکستان
28 جنوری ، 2014

31جولائی 2009کا فیصلہ، مشرف کی درخواست کی سماعت کل تک ملتوی

31جولائی 2009کا فیصلہ، مشرف کی درخواست کی سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد…31 جولائی2009 ء کے فیصلے کیخلاف پرویزمشرف کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اکتیس جولائی کافیصلہ پرویز مشرف کے خلاف استعمال نہیں ہوگا۔ سپریم کورٹ کے 14 رکنی لارجر بنچ کے سامنے آج سماعت میں پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے دلائل دیئے ، ان کاموقف تھاکہ آرٹیکل 6 کے تحت ٹرائل بدنیتی پر مبنی ہے، یہ ٹرائل نہیں ہوسکتا۔اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ مطمئن ہوں گے اگرہم کہہ دیں کہ پرویزمشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت ٹرائل میرٹ پر ہو۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ31جولائی کا فیصلہ پرویز مشرف کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف نے آئین کو معطل کیا، اسی آئین کے تحت صدر رہے، اب کہتے ہیں کہ اس آئین کو نہیں مانتے۔ پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے عدالت سے درخواست کی کہ 31 جولائی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :