پاکستان
31 مارچ ، 2012

نیٹو سپلائی : حکومت کالک پارلیمنٹ کے چہرے پر ملنا چاہتی ہے ، فضل الرحمان

نیٹو سپلائی : حکومت کالک پارلیمنٹ کے چہرے پر ملنا چاہتی ہے ، فضل الرحمان

اسلام آباد … جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے نیٹو سپلائی بند کرنے کا مقبول فیصلہ خود کیا اور اب بحالی کی کالک پارلیمنٹ کے چہرے پر ملنا چاہتی ہے۔ جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں شیخ الہند مولانا محمود الحسن سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جہاد فرض ہے، لیکن قرآن و سنت تدبر پر بھی زور دیتے ہیں، افغانستان میں جاری جنگ دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف نہیں، بلکہ خطے میں قبضے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الہند مولانا محمود الحسن نے برصغیر سے برطانوی استعمار کو نکالنے کیلئے ہر محاذ پر جدو جہد کی اور آج استعمار ، عالمی اداروں کی صورت میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2012ء شیخ الہند مولانا محمود الحسن کے نام سے منایا جائے گا۔ تقریب سے سینیٹر بابر اعوان سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :